تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:رمی کلب میں دھماکا ،15افراد ہلاک،35سے زائد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…لیاری کے قریب گھاس منڈی میں رمی کلب میں دھماکا ہوا ہے جس کینتیجہ میں15 ہلاک اور30افرادسے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اورمزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دھماکے کی نوعیت کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا ہے اور کسی ذمہ دار نے ابھی دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پرگہراگڑھاپڑگیا دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب واقع عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی،متعددافرادچھرے لگنے سے زخمی ہوئے۔سول اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق اسپتال میں لائے گئے 35زخمی افرادمیں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ رمی کلب کے دھماکے کے3 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیاہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔رمی کلب میں دھماکے سے اندرونی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جہاں چپلیں اور جوتے بکھرے پڑے ہیں ،زخمیوں اور ہلاک شدگاکا خون بھی پھیلا ہوا ہے۔ پولیس اہلکار اور افسران شواہد جمع کر رہے ہیں جبکہ عمارت کے بیرونی حصے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو ذرائع نے15افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔قریب واقع اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکردی گئی ہے۔واقعے کے ایک زخمی نے جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ رمی کلب میں دستی بموں سے حملہ کیا گیا اورحملہ آوروں نے کلب میں کئی دستی بم پھینکے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.