تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شمالی وزیرستان :امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے ،5 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میرانشاہ ... شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں کیا گیا۔ جہاں میرعلی ٹل روڈ پر حسن خیل کے علاقے میں قائم ایک گھر کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں5 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے 17 مارچ2011 کو میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں قبائلی جرگے پر جاسوس طیاروں سے متعدد میزائل برسائے گئے تھے جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.