تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شمالی وزیرستان :ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 7ہوگئی

جنگ نیوز -
میرانشاہ ... شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد سات ہوگئی جبکہ متعدد زخمیہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں کیا گیا۔ جہاں میرعلی ٹل روڈ پر حسن خیل کے علاقے میں قائم ایک گھر کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے17 مارچ2011 کو میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں قبائلی جرگے پر جاسوس طیاروں سے متعدد میزائل برسائے گئے تھے جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.