تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مختاراں مائی کیس: پاکستانی انتظامیہ ناکا م ہوگئی،ایمنسٹی انٹرنیشنل

جنگ نیوز -
مختاراں مائی کیس: پاکستانی انتظامیہ ناکا م ہوگئی،ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن…ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ پاکستانی انتظامیہ مختاراں مائی کوزیادتی کانشانہ بنانے والے افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکا م ہوگئی ہے اوراس سے جرگہ سسٹم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیااوربحراالکاہل سے متعلق ڈائریکٹر سیم ظریف نے کہاکہ خاتون کوگینگ ریپ کانشانہ بنایا گیا اورپاکستانی اہلکاراس بھیانک جرم میں کسی کوبھی قصور وارنہ ٹھہراسکے۔ظریف کے نزدیک اس اقدام سے خواتین کے ساتھ بلاخوف زیادتی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اورجنسی زیادتی کانشانہ بنائی گئی خواتین کی حوصلہ شکنی ہوگی کہ وہ واقعہ کوپولیس یاعدالت کے سامنے لائیں۔ایمنسٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ مختاراں مائی کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.