تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور،گرمی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کے معمولات متاثر

جنگ نیوز -
پشاور…ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاورمیں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جس نے معمولات زندگی کو متاثرکیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ روزتک موسم خشک اورگرم رہے گا ۔ پشاورمیں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی پربھی فرق پڑاہے۔ شہرمیں مکھی مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے اعلان کے باوجود مچھرمارسپرے شروع نہیں ہوا۔ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اورگلی محلوں سڑکوں اوراسکولوں کے پاس مشروبات کی ریڑھیاں لگ گئی ہیں ۔ بجلی بندہونے سے بازاروں اورمارکیٹوں میں جنریٹرزکے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.