تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیٹو طیاروں کی قذافی کے کمپاؤنڈ پر بم باری، ایک عمارت تباہ، درجنوں زخمی

جنگ نیوز -
طرابلس … نیٹوکے طیاروں نے طرابلس میں کرنل قذافی کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک عمارت تباہ اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔آج صبح طرابلس میں کرنل قذافی کے باب العزیزیہ کمپاؤنڈپر دو میزائل داغے گئے،جس سے عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔ حملے میں45افراد زخمی ہوئے جن میں سے15 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔حملے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ لیبیا کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں کوتباہ شدہ عمارت کا دورہ بھی کرایاگیا۔امریکا ، برطانیہ اور فرانس کا کہنا ہے کہ قذافی کے حکومت چھوڑنے تک لیبیا پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.