تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انگلش پریمئر لیگ:بولٹن نے آرسنل کو دو ایک سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
لندن … انگلش پریمئر لیگ میں بولٹن نے آرسنل کو دو ایک سے شکست دے کرحریف ٹیم کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انگلش پریمئر لیگ میں بولٹن نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی،میچ کے پہلے ہاف میں ہی بولٹن کےSturridge نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی،جو دوسرے ہاف کے48ویں منٹ میں آرسنل کے وین پرسی نے برابر کردی،جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے مزید تیز کردیئے۔ کوہن نے کھیل کے آخری منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے آرسنل کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ پہلے ،چیلسی دوسرے اور آرسنل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.