29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کرلیا
جنگ نیوز -
بارسلونا…عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے گئے فائنل میں اسپنا کے رافیل نڈال کا مقابلہ تھا ہم وطن ڈیوڈ فیرئیر سے، ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں جیت کر چھٹی مرتبہ بارسلونا اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ وہ یہ ٹورنامنٹ چھ بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے، ان کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔