تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ: خواجہ سراؤں کیلئے نادرا قانون میں ترمیم کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کو خواجہ سراؤں کی جنس کی تصدیق میڈیکل بورڈ سے تصدیق کرانے کے چکر میں نہ پڑنے اور انہیں شی میل قرار دیئے جانے کی خاطر نادرا قانون میں ترمیم کی ہدایت کردی ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی ۔نادرا کے منیجر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراؤں سے متعلق امور اس مرتبہ ایجنڈے پر ہیں اور ان کے شناختی کارڈ پراسیس کئے جارہے ہیں۔ رجسٹریشن عمل سے متعلق ابتدائی وفاقی اور صوبائی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں اور عدالت نے آئندہ سماعت پر ان کی تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کا اجرا آسان بنانے کے لئے نادرا قوانین میں ترمیم کی جائے ، بعد میں مقدمہ کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.