تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شدید گرمی: صفائی کا فقدان ، گنے کارس نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

جنگ نیوز -
کراچی … گرمیوں میں گنے کے رس کی طلب بڑھ جاتی ہے،لیکن صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث صحت کے لیے مفید یہ مشروب نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔چلچلاتی دھوپ میں سڑک کے کنارے لگی مشینوں سے نکلتا گنے کا ٹھنڈا رس۔ تسکین تو پہنچاتا ہے مگر گرد وغبار سے اٹی مشینوں اور مکھیوں سے آلودہ گلاس اس صحت افزا مشروب کو مضر بنادیتے ہیں، صفائی کے انتظام سے گاہک بھی مطمئن نہیں ہوتے، مگر گرمی کے ہاتھوں ستائے لوگ پھر بھی اس سے اپنی پیاس بجھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ڈاکٹروں کاکہناہے کہ گنے کا رس بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے، مگر صفائی کا انتظام نہ ہو تو یہ کئی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.