تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایف سی بھرتی کیس، ملک نوید کے خلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی احتساب عدالت نے خیبر پختونخوا پولیس کے سابق سربراہ ملک نوید کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی ۔ ملک نوید کا بیان چار مئی کو ریکارڈ کیا جائیگا۔ملک نوید احتساب عدالت کے جج سید افسرشاہ کے سامنے پیش ہوئے آج ان کا بیان ریکارڈ کیا جانا تھا۔ تاہم مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم محمد شعیب کی غیر موجودگی کے باعث ان کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ ملک نوید کا بیان چار مئی کو ریکارڈ کیا جائیگا۔ احتساب عدالت نے پہلے ہی شعیب کو اشتہاری قراردیا ہے۔ پولیس کے سابق سربراہ ملک نوید خان ، فرنٹئر کانسٹیبلری کے محمد شعیب اور حامد حسن کیخلاف قومی احتساب بیورو نے ایف سی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ریفرنس دائر کررکھا ہے ۔پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم محمد شعیب کی طرف سے ان کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کرچکی ہے ۔عدالت نے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ ملزم کا غیر ملکی مشن منسوخ کرکے اسے واپس بلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.