29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جڑواں شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…میں شدت آتے ہی راولپنڈی اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے سے ہونے والی گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کا بحران ملک کے دیگر علاوں کی طرح شدت اختیار کر گیا ہے ،،عوام کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں پر ان کاروبار اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔بجلی کی بار بار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رات کو جاگنے کی وجہ بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔