29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقے کھارادر کے کاغذی بازار میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں غفار نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی نور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ حنیف نامی ملزم نے کی جسے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ پر مسلح افراد نے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں خلد آباد پولیس چوکی کے قریب سے35 سالہ شخص کی بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ عزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالاجمیل احمد اسپتال میں چل بسا۔