29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان میں نیٹو افواج کو سامان کی ترسیل بحال ہوگئی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور طورخم کے راستے نیٹو کو تیل اور دیگر فوجی سازوسامان کی سپلائی تین دن کے تعطل کے بعد بحال ہوگئی۔ ڈرون حملوں کیخلاف پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے نیٹو کو سپلائی تین دن معطل تھی اور نیٹو افواج کو تیل اور فوجی سامان لے جانیوالے چھ سو ٹینکرز اور کنٹینرز اٹک پار پنجاب کے علاقے میں روک لئے گئے تھے۔ دھرنے کے اختتام پر پیر کی صبح نیٹو کی سپلائی بحال ہوگئی اور پانچ سو سے زائد ٹینکرز اور کنٹینرز پشاور سے گذر کر افغانستان چلے گئے ۔ بڑی تعداد میں کنٹینرز گذرنے کی وجہ سے پشاور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ میں بھی خلل پڑا۔