تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور: گل بہار تھانے کے مال خانے میں دھماکا، 8اہلکار زخمی

جنگ نیوز - پشاور … پشاور میں گل بہار تھانے میں دھماکا ہوا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق 8اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکا تھانے کے اندر ہوا ہے، اور وہاں آگ لگی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا تھانے کے مال خانے میں ہوا ہے اور اس کے بعد مزید کم نوعیت کے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ۔ ایمبولینس اور فائراسکواڈ کا عملہ پہنچ چکا ہے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.