29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، کھپت میں20 سے25 فیصد کمی
جنگ نیوز -
کراچی...ایل پی جی کی زائد قیمت کے باعث اسکی کھپت میں20 سے 25 فیصد کمی آگئی۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال تک ملک بھر میں موسم گرما میں ایل پی جی کی کھپت 1600 ٹن تھی جبکہ اس وقت کھپت بمشکل 1300 ٹن یومیہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھپت میں کمی کی بنیادی وجہ قیمتوں میں اضافہ ہے جس کے باعث ٹیکسی والے سی این جی پر منتقل ہو رہے ہیں۔جب کہ اس صورتحال کے باعث 30 فیصد مارکیٹنگ کمپنیاں جبکہ 40 فیصد ڈسٹری بیوٹرز کمپنیاں بند ہو گئی ہیں۔