تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :مبینہ سندھی قوم پرستوں کان لیگ کے دفتر پرحملہ اور توڑ پھوڑ

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں مبینہ طور پرسندھی قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے دفتراور مسلم لیگ ن کے رہنماسردار رحیم کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔سندھ میں مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزرسلیم ضیا اور دیگر رہنماؤں کے مطابق سندھی قوم پرست جماعتوں کے ایک درجن سے زائدمشتعل کارکنوں نے کارسازروڈ کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور ن لیگی رہ نماؤں کی تصاویر پھاڑدیں۔ سلیم ضیا کے مطابق کراچی سندھ کا حصہ ہے اور مسلم لیگ ن نے کبھی سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی ،جبکہ شہباز شریف نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے ،دوسری جانب کلفٹن میں بلاول چورنگی کے پاس واقع مسلم لیگ ن کے رہنما سردار رحیم کے ہوٹل پر نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی ۔ٹی پی او کلفٹن طارق دھاریجو کے مطابق کچھ شرپسند افراد نے ہوٹل کے شیشے اور فرنیچر کو نقصان پہنچا یا اور ہوٹل میں کام کرنے والے افراد پر تشدد بھی کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شرپسند افراد کو منشتر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اوراس دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد سندھ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.