29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رحمان ملک کی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو سیکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،رحمان ملک کاکہنا ہے کہ وکٹ کیپر کی نقل وحرکت پرکوئی پابندی نہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے آج صبح وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وفاقی وزیر کھیل شوکت اللہ خان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی وجہ کے عرب امارات سے انگلینڈ نہیں گئے تھے،ذوالقرنین نے بتایاکہ رحمان ملک نے سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا، وزیرداخلہ نے انہیں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرنے کامشورہ دیاہے، وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین حیدر پاکستان کے آزاد شہری ہیں، ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ والقرنین حیدر نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے باقاعدہ رابطہ کرنے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ ان کا کرکٹ میں مستقبل کیا ہے، ذوالقرنین نے بورڈ کے کسی بھی خط کا جواب نہیں دیا۔