29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی صوبہ،شہبازشریف سندھی عوام سے معافی مانگیں،راجا ریاض
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کراچی کو صوبہ بنانے کے بیان پر سندھی عوام سے معافی مانگیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سندھ میں نمائندگی نہیں اس لئے شہباز شریف دوسرے صوبے میں دخل اندازی نہ کریں۔ سرائیکی صوبہ پنجاب کے عوام کا مطالبہ ہے جسے بننا چاہیے۔ انہوں نے شہباز شریف کو ضدی بچہ اور ان فٹ قرار دیا۔ راجا ریاض نے بتایا کہ ق لیگ سے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ بجٹ سے پہلے ق لیگ سے اتحاد ہو جائے گا۔