تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کی دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا...پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کرویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کی ہے اور فاسٹ بولر اندرے رسل کی جگہ لیگ اسپنر انتھونی مارٹن کو موقع دیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پاکستانی ٹیم کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزادمحمد حفیظ، اسد شفیق، عمر اکمل، مصباح الحق،محمد سلمان (وکٹ کیپر) حماد اعظم، وہاب ریاض ،سعید اجمل اور جنیدخان پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان ڈیرن سیمی، ڈیون اسمتھ، لینڈیل سیمنز، ڈیرن براو، مارلین سیموئیلز، کرک ایڈورڈز، ڈاوٴن براو، کارلٹن بو(وکٹ کیپر(،انتھونی مارٹن، کیمر روچ، ڈیوینڈر بیشو۔پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ، صفر کی برتری حاصل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.