29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :رمی کلب دھماکے کے ملزمان سمیت چھ ٹارگٹ کلر گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور رمی کلب دھماکے کے الزام میں 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔کراچی پولیس سینٹرل آفس میں آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گھاس منڈی رمی کلب دھماکے کے ملزم کوسپر ہائی وے پرمقابلے کے بعدگرفتار کیاگیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملزم کی شناخت مصطفی رحمان کے نام سے ہوئی ہے،جس کا تعلق المختارگروپ نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے،اوران کے وانا اور وزیرستان میں بھی مراسم ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے20کلودھماکاخیزمواد بھی برآمدکرلیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے قبل رمی کلب سے قبل20لاکھ روپے بھتہ بھی مانگا کیا تھا۔آئی جی سندھ فیاض لغاری نے مزیدبتایاکہ گلستان جوہر میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان میں سیاسی کارکنوں کاٹارگٹ کلر اورلینڈ مافیا کا سرپرست لیاقت بنگش عرف ٹینشن بھی شامل ہے۔تاہم آئی جی سندھ نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتارملزمان کا تعلق کسی جماعت سے ظاہر نہیں کیا۔