29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان: قندھار جیل پر طالبان کا حملہ،500 قیدی فرار
جنگ نیوز -
قندھار . . . . . افغانستان میں طالبان نے قندھار جیل پر حملہ کرکے پانچ سو قیدیوں کو فرار کرادیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں طالبان کے کمانڈرز بھی شامل ہیں،افغان صدر حامد کرزئی نے اسے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔افغان حکام کے مطابق پیر کوعلی الصباح طالبان کے ایک گروپ نے قندھار شہر میں واقع مرکزی جیل پر حملہ کردیا۔ اس دوران حملہ آوروں اور جیل میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کے نتیجے میں جیل کے تمام قیدی فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد500 سے زائد ہے جن میں جنگ جو اور اہم طالبان رہنما بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کا کنٹرول نیٹو فورسز اور افغان نیشنل آرمی نے سنبھال لیا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل پر حملے کے لیے انھوں نے ایک کلو میٹر طویل سرنگ استعمال کی جسے کھودنے میں پانچ ماہ لگے۔ دو ہزار آٹھ میں اسی جیل پر طالبان نے حملہ کرکے ایک ہزار قیدیوں کو رہا کرالیا تھا۔