تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیو سوپر اور آگ پر پابندی سچ اور حق بات کہنے کی سزا ہے،محمد عاقل

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی بارایسوسی ایشن کے صدراورجنرل سیکریٹری سمیت وکلا نے اسپورٹس چینل جیوسوپر اور نوجوانوں کے چینل آگ پر پابندی کومسترد کردیاہے۔وکلا کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام سے عوام کو صحتمند سرگرمیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عاقل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیو سوپر اور آگ پر پابندی سچ اور حق بات کہنے کی سزا ہے جسکی مذمت پوری وکلا برادری کر رہی ہے۔اس موقع پروکلا نے جیو سوپر کو پاکستان سے نشریات جاری رکھنے کا عوامی لائسنس بھی دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.