تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں گل بہار پولیس اسٹیشن میں دھماکا،4پولیس اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاورکے تھانہ گل بہارمیں دھماکے سے چار پولیس اہلکار زخمی اور تھانے کے دو کمرے بھی مکمل تباہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے کمرے میں اچانک دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا بم ڈسپوزل یونٹ کے کمرے میں تلف کے لئے رکھے گئے مواد سے ہوالیکن پولیس یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکا کمرے میں زیادہ گیس بھرجانے سے ہوا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔چیف کیپیٹل سٹی پولیس لیاقت علی نے کہا ہے کہ تھانہ گلبہار میں ہونے والا دھماکا کمرے میں گیس بھرجانے سے ہوا ۔وہ گل بہار پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرے میں کوئی بارودی مواد،اسلحہ یا دیگر دھماکا خیزچیزموجود نہیں تھی۔ سی سی پی او کے مطابق گیس بھرجانے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.