تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور دھماکا:پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس

جنگ نیوز -
لندن . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور کے گلبہار تھانے میں دھماکے کے باعث متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرادری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے گلبہار تھانے میں ھماکوں کا نوٹس لیاجائے ۔دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈز ونگ کی مرکزی کمیٹی کے رکن مسعود احمد کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے او ران کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ مسعود احمد کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.