29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
معذوری کے باوجود ہمت اور جذبے کی بے مثال داستان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . اگر ہمت جواں ہواور حوصلے بلند توکسی بھی قسم کی معذوری یا مشکلات زندگی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پاتیں۔ اس وڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص اس کی زندہ مثال ہے جو دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود اپنے روزمرہ معمولاتِ زندگی بخوبی نبھاتے ہوئے مکمل تندرست جسم کے حامل کم حوصلہ اور پست ہمت لوگوں کو زندگی جینے کا سبق دے رہا ہے۔دونوں ہاتھوں سے محروم یہ شخص پبلک بسوں میں دھکے کھاتا ہوا دفتر پہنچتا ہے جہاں قلم سے لکھائی کرنے سے لیکر نقشوں کی ڈیزائننگ دیکھنے میں مشغول رہتا ہے۔ گھر واپس پہنچ کر بھی اس معذور شخص کی ہمت جواب نہیں دیتی اور یہ اپنی بیگم کیساتھ کچن میں کھانا بنوانے کے علاوہ بچوں کو ہوم ورک کروانے میں مدد بھی کرواتا نظر آتا ہے۔معذوری کے باوجود یہ شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا اور ناصرف پنج وقت کا نمازی ہے بلکہ پورے آداب اور نفاست کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتا ہے۔