29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایجنسیاں ملک میں نیاڈرامہ رچارہی ہیں، چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہاہے کہ ایجنسیاں ملک میں نیاڈرامہ رچارہی ہیں، ان کاکہناہے کہ انہوں نے جنرل کیانی سے بات کی ہو یا ڈی جی ایس آئی ایس سے ، انہیں یہی کہا کہ سیاست میں ان کا کوئی کام نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثارنے کہاکہ وزیراعظم ایجنسیوں کو پابند کریں کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہیں، ایک دوسرے پر قاتل کے الزامات لگانے والوں کی حکومت وجود میں آرہی ہے، اس ڈرامے کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بے نقاب کریں گے۔چودھری نثار نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں انداز حکمرانی جمہوری طرز حکمرانی کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت اپنا بیڑا غرق کرے، جمہوریت اور ایوان کا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب سیاست دان کسی کے اشاروں پر دھرنا دے رہے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صوبے میں بھی نیا صوبہ بنانے کے مخالف نہیں۔