تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

40لاکھ ٹن گندم خریدنے کے انتظامات کرلیے، وزیر خوراک پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب اسمبلی میں آج گندم خریداری زیر بحث رہی۔ وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور کا کہنا ہے کہ حکومت نے 40لاکھ ٹن گندم خریدنے کے انتظامات مکمل کرلیے جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت اس سال بھی گندم خریداری نہیں سنبھال پائے گی اوراس کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسانوں کو 70ارب روپے کا نقصان ہوگا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر رانا مشہود کی زیر صدار ت شرو ع ہوا، وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے 40لاکھ ٹن گندم خریدنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔صوبے میں 375خریداری مراکز قائم کردیئے ہیں جہاں کسانوں کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک پونے 9لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کرچکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خدا کا خوف کھائیں اورغرورچھوڑ دیں ،ڈھائی ارب روپے سے کلمہ چوک پر اوور ہیڈ بنایا جارہا ہے کیا وہ وہاں گندم ذخیرہ کی جائیگی، چیلنج کرتا ہوں پنجاب حکومت اس سال بھی گندم خریداری نہیں سنبھال پائے گی۔ مسلم لیگ ق کے رکن محسن لغاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گندم کے کاشتکاروں کو70ارب روپے کا نقصان ہوگا حکومت صرف 15فیصد کسانوں سے گندم خرید پائے گی ،85فیصد آڑھیتوں کے رحم و کرم پر رہیں گے، آج گندم 825روپے فی من فروخت ہورہی ہے جبکہ سرکاری نرخ 950روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.