29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی ایس او پیپکو کی تیل کی ضرورت فوری پوری کرے،وزارت پٹرولیم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزارتِ پیٹرولیم نے پی ایس او کو ہدایت کی ہے کہ پیپکو کو درکار تیل کی ضروریات فوری پوری کی جائیں۔اسلام آباد میں پی ایس او کے حکام نے سیکریٹری پیٹرولیم امتیاز قاضی سے ملاقات کی۔ امتیاز قاضی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ایس او کو ہدایت کردی گئی ہے کہ پیپکو کو درکار تیل کی ضروریات پوری کی جائیں تاکہ تھرمل پاور پلانٹس اپنی پوری صلاحیت پر چل سکیں۔انہوں نے بتایاکہ تیل و گیس کی کمپنیوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لئے اشتہار کا مسودہ تیار ہوچکا ہے جسے آئندہ تین چار روز میں جاری کریا جائے گا۔امتیاز قاضی نے مزید کہا کہ ان کمپنیوں کے وہ مینجنگ ڈائریکٹرز جو معیار پر پورا اترتے ہوں گے،ان عہدوں کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔