29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی تحقیقات شروع
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاور یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی تحقیقات آج سے شروع کر دی گئی ہیں۔وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا ستارہ عمران نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق اطلاعات پر ان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کمیٹی میں ستارہ عمران کے علاوہ سینئر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن فرح حامد اور سرحد ڈیولپمنٹ یونٹ کی سعدیہ ثروت شامل ہیں۔ صوبائی وزیر ستارہ عمران کے مطابق کمیٹی پندرہ دنوں میں تحقیقات مکمل کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔ جس کے بعد طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔