تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: 2 مختلف مقاما ت پرنیوی کی بس میں یکے بعددیگر ے دھماکے

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں یکے بعد دیگرے دو مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔جس کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں نیول کالونی سے آنے والی حساس ادارے کی بس میں دھما کا ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔جبکہ اس دھماکے سے چند لمحے قبل ڈیفنس فیز ٹو میں نامعلوم حملہ آور نے موٹر سائیکل نیوی کی بس سے ٹکرا دی ،جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.