تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام : فوج ٹینکوں کیساتھ درعا میں داخل،25 افرادہلاک

جنگ نیوز -
دمشق ... شام میں فوج ٹینکوں کے ساتھ درعا کے قصبے میں داخل ہوگئی۔سیکیورٹی فورسزکے حملے میں پچیس افرادہلاک ہوگئے۔امریکا نے کہا ہے کہ شام پراضافی پابندیوں سمیت مختلف آپشن پرغورکررہاہے۔لیبیا اوریمن میں بھی حالات بدستورکشیدہ ہیں۔شامی حکومت نے حکومت مخالف بغاوت کوکچلنے کے لیے فوجی کارروائی کاآغاز کردیا ہے تاہم اسے شہریوں کودہشت گردی سے محفوط رکھنے کانام دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق درعا میں سکیورٹی فورسز نے حملے میں پچیس افرادمارے گئے۔ فوج نے دمشق کے نواح میں دوما کے مقام پربھی گولہ باری کی ہے۔اقوام متحدہ نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی کارروائی بند اور مظاہرین کی ہلاکتوں کی تفتیش کرے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اوباماانتظامیہ صدربشارالاسدکی حکومت پرکچھ پابندیاں لگانے پرغورکررہی ہے۔ادھرلیبیا کی حکومت کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیرکی صبح نیٹو کی بمباری سے قذافی حکومت کے زیراستعمال باب العزیزیہ کمپاؤنڈ میں ایک عمارت تباہ ہوگئی تاہم قذافی محفوظ رہے۔یمن کی حزب اختلاف کاکہناہے کہ دوست ملکوں کی یقین دہانی کے بعدسیاسی بحران کے خاتمے کے لیے خلیج تعاون کونسل کی تجویزتسلیم کرلی ہے ۔جس کے تحت صدرصالح تیس دن کے اندراقتدارچھوڑدیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.