تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کاایٹمی پروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے،آئی اے ای اے

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہاہے کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے۔آئی اے ای اے نے پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کوسراہتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔ نیوکلیئرسیفٹی اورسیکیورٹی پرمنعقدہ سیمینار کی سائیڈ لائن پر خبررساں ایجنسی سے گفت گومیں آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈینس فلورے نے اس سلسلے میں پاکستانی ماہرین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ پاکستانی ماہرین آزادانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں نیوکلیئر سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کا بہترین معیار قائم رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ عالمی ادارہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے قومی ذمے داری کی اہمیت پرزوردیتاہے۔جوپاکستان سنجیدگی سے اداکررہاہے۔ اوردوہزارچھ سے مضبو ط جوہری سیکیورٹی کے ایکشن پلان پرعمل کررہاہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئرسیکیورٹی فنڈ میں ایک اعشاریہ سولہ ملین ڈالر کی فراہمی سے دسواں بڑاملک بن گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.