تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افرادہلاک ،2زخمی

جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افرادہلاک ،2زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد کاروائیوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 22 سالہ قاسم نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 4 کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے25 سالہ سبحان نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ککری گروانڈ کے قریب فائرنگ سے نعمان نامی شخص زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے34 سالہ ارشد زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.