29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کانگو: کشتی الٹنے سے38 افراد ہلاک اور50 لاپتا
جنگ نیوز -
کانگو: کشتی الٹنے سے38 افراد ہلاک اور50 لاپتا
برازاویلا…کانگو میں کشتی الٹنے سے38 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق کانگو کے مشرقی علاقے کی کیوو جھیل میں تیز ہواؤں اور لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی، جس سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے، ریڈ کراس کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے11 افراد کو بچالیا، جبکہ 50 افراد اب لاپتا ہیں۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سامان اور 100 مسافر سوار تھے۔