29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سری لنکا میں2009میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
سری لنکا میں2009میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ
سری لنکا پرجنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتاہے،رپورٹ
نیویارک …اقوام متحدہ کے پینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2009 میں سری لنکن فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت اور باغیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے تین رکنی پینل نے سری لنکا پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا کی فوج اور تامل باغیوں کے درمیان 2009 میں جنوری سے مئی تک ہونے والی خونریز جھڑپوں میں ہزاروں شہری بھی مارے گئے تھے۔جس پر جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے، جب کہ سری لنکن حکومت نے رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے وہ ہلاکتوں پر بین الاقوامی تفتیش کے احکامات تو جاری نہیں کرسکتے مگراس سلسلے میں اقوام متحدہ تفتیش کرے گی۔