تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ولیم اور کیٹ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں گے ، نجومیوں کی پیشگوئی

جنگ نیوز -
ولیم اور کیٹ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں گے ، نجومیوں کی پیشگوئی

لاپاز…بولیویا کے نجومیوں نے پیش گوئی کی ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں گے اور ان کے ہاں 2 بچے ہوں گے۔برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی ابھی شادی ہوئی بھی نہیں اور لوگ ان کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہو گئے ہیں۔ بولیویا میں ”یاتری“ کے نام سے معروف مستقبل شناسوں کے مطابق ولیم اور کیٹ کی شادی خوب نبھے گی۔ان کے درمیان عام جوڑوں کی طرح کبھی کبھار ہلکی پھلکی نوک جھوک تو ہوگی مگر ان کی محبت آخر دم تک برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ کیٹ اور ولیم کے گھر ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوگی۔یہ پیش گوئیاں کس حد تک سچ ثابت ہوتی ہیں اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.