تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں بحریہ کی دوبسوں پر حملے،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں نیوی کی بسوں میں یکے بعد دیگرے2 دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق خاتون ڈاکٹر سمیت3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا ڈیفنس فیز 2جبکہ دوسرا دھماکا بلدیہ ٹاؤن 2نمبر میں ہوا ۔ڈیفنس فیز2میں نیوی کی بس میں 50 ملازمین سوار تھے۔ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ڈیفنس فیز میں ہونے والے دھماکے میں 2دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ۔ ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ڈیفنس میں دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم سے ہوا جسے موبائل فون ڈیوائس یا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو قریبی شفاء اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بحریہ کے ترجمان کے مطابق ڈیفنس دھماکے کے نتیجے میں ایک سب لیفٹننٹ اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوئی۔ جنہیں شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب جبکہ نیوی کی ہی ایک اور بس کو بلدیہ ٹاوٴن میں دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکے خودکش نہیں تھے ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.