تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نئی فلم کیلئے سلمان خان کی نگاہیں رنبیر کی نئی گرل فرینڈ نرگس فخری پر

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ میں جہاں کچھ ہدایتکار نئے چہروں کو لیکر رسک لیتے نظر آرہے ہیں وہیں کچھ آز مائے ہوئے چہروں پر ہی اکتفا کرنے کو صحیح سمجھ رہے ہیں۔تاہم بالی ووڈ کے تیز مزاج خان سلمان اور انکے دونوں بھائی ارباز اور سہیل آجکل نئے چہروں کیساتھ تجربے کرنے کو اپنے لیے سودمند تصور کررہے ہیں جبھی تو دبنگ فلم میں سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرکے بے پناہ کامیابی سمیٹنے والے خان برادرز اپنی اگلی فلم کے لیے بھی نئے چہرے کو آزمانے پر غور کررہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی تحریر کردہ اگلی فلم"شیر خان"میں رنبیر کپور کی پاکستانی نژاد گرل فرینڈ نرگس فخری کو بطور ہیروئن لینے کے خواہشمند ہیں۔بالی ووڈ میں سپر ہیروز پر فلمیں بنانے کے رجحان کے بعد اب سہیل خان کی فلم کا اسکرپٹ بھی سپر ہیرو کردار پر مبنی ہے جس میں سپر ہیروتو خود سلمان خان ہونگے۔ تاہم ہیروئن کے کردار کے لیے کترینہ اور سوناکشی کے نام زیرِ غور رہے لیکن سہیل نیا چہرہ متعارف کروانے کے خواہشمند ہیں جبکہ ان کی پوری کوشش ہے کہ نرگس فخری کو سلمان کے مدِ مقابل کاسٹ کیا جائے۔یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ کہیں نرگس فخری کو کاسٹ کرنے کے پیچھے سلمان خان کا کوئی خاص مقصد تو نہیں کیونکہ ماضی میں رنبیر کپور سلمان خان کی گرل فرینڈ کترینہ کیف کیساتھ کام کرکے ان دونوں کی علیحدگی کا سبب بنے تھے تو کیا اب سلمان بدلہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.