29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر انتظام ایف اے/ ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔بورڈ ذرائع کے مطابق امتحانات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں50ہزار سے زائد طلباء طالبات شرکت کررہے ہیں جبکہ امتحانات کیلئے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں 143 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ان مراکز کی حدود میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔ امتحانی مراکز پر چار سو سے زائد نگران عملہ امتحانی ڈیوٹی دیگا۔دوسری جانب کوئٹہ شہر میں وہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں جو کہ بوی مافیا کی معاونت کرتی ہین انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ اور اگر اس کے باوجود کوئی دکان امتحانات کے دوران کھلی ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔