29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کلائی کی مخصوص گھڑی القاعدہ ارکان کا امتیازی نشان ہے، وکی لیکس
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکی حکام نے کلائی پر باندھی جانیوالی ایک مخصوص برانڈ کی گھڑی کو القاعدہ کے اُن ارکان کا امتیازی نشان قرار دیا ہے، جو بم بنانے کی تربیت حاصل کرتے ہیں ۔ یہ انکشاف وکی لیکس کی طرف سے جاریکردہ امریکی فوج کی گوانتا نامو بے سے متعلق خفیہ دستاویزات سے ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق کیسیو کی ایف91 ڈبلیو ماڈل کی ڈیجیٹل گھڑی پوری دنیا میں سستے داموں دستیاب ہے یہ مبینہ طور پر القاعدہ کے ان اُرکان کو فراہم کی جاتی ہے جو افغانستان میں بم بنانے کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ تربیت کے دوران انہیں یہ گھڑی استعمال کرتے ہوئے ٹائمنگ ڈیوائس تیار کرنے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق گوانتا نامو بے میں قید تقریباً ایک تہائی افراد جب پکڑے گئے تو اسی ماڈل کی گھڑی پہنے ہوئے تھے ۔ یہ تمام قیدی کسی نہ کسی طرح بم بنانے کی تربیت حاصل کرنے ، بم بنانے کے مراکز یا بموں کے کسی ماہر سے وابستہ تھے ۔