تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مسافر کوچ نذر آتش کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت ،تحقیقات کا حکم

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ضلع سبی میں مسافر کوچ کو نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سبی میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے مسافر کوچ کو آگ لگانے کی واقعہ کی شدید مذمت کی۔انہوں ڈپٹی کمشنر سبی کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور واقعہ کی رپورٹ انہیں پیش کی جائے، سبی میں گذشتہ شب دو نامعلوم افراد نے سبی میں ایک مقامی ہوٹل کے باہر کھڑی جیکب آباد سے کوٹہ آنیوالی مسافر کوچ میں گھس کر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار معصوم بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.