29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اینی میٹڈ مووی ”ریو“ دنیا بھر کے باکس آفسز پر سب سے آگے
جنگ نیوز -
اینی میٹڈ مووی ”ریو“ دنیا بھر کے باکس آفسز پر سب سے آگے
لاس اینجلس …برازیل کااینی میٹڈ کارٹون پرندہ’ریو‘اب تک بلند فضاوں میں اڑ رہاہے اور اب تک300 ملین ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ برازیل کی اینی میٹڈ فلم’ریو‘نے دوسرے ہفتے میں بھی26.3 ملین ڈالرکما کرباکس آفس پرتہلکہ مچا دیاہے اور اب تک نمبر ون چل رہی ہے۔فلم میں ایناہیتھ وے اورجیسی ایزنبرگ نے اپنی آواز کاجادوجگایاہے۔دس دن کے اندرفلم نے81.3 ملین ڈالرحاصل کیے اور67بین الاقوامی مارکیٹ میں44.2ملین ڈالرکمائے۔فلم کا مرکزی کرداربلیو ،ایک پالتو پرندہ ہے جو اڑان نہیں سیکھ پاتا۔ سائنسدان اس کی نسل بچانے کے لیے آخریfemale جیول سے ملاتاہے۔