تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برطانیہ : شاہی شادی میں تین روز باقی، تیاریاں عروج پر

جنگ نیوز -
لندن...برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے شہنائیاں بجنے میں3دن باقی ہیں، تیاریاں اور جوش وخروش عروج پرپہنچ گیاہے۔حکومت اور عوام نے مل کر ہرچیز کو ہی تو شادی کے رنگ میں رنگ دیاہے۔برطانیہ میں چھوٹے بڑے جھنڈوں کی بہار آگئی ہے۔ایک تاریخی جشن منانے کے لیے چھوٹابڑا، مردوخواتین ہر ایک پر جوش ہے ۔برطانوی جھنڈے اور ٹوپیاں بنانے میں بچے بھی شامل ہیں۔خواتین نئے نئے ڈریسز اورکھانے پینے کاانتظام کررہی ہیں۔امید کی جارہی ہے29 اپریل کو پورے برطانیہ میں5 ہزار کے قریب اسٹریٹ پارٹیاں ہوں گی۔ مارچ میں پانچ پاؤنڈ کاپرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی تصویر والاسکہ جاری کیاگیا،جس کی دوسری طرف ملکہ الزبتھ دوئم تھیں۔اسٹیمپس، ٹکٹ ، ٹریول کارڈز اور ٹرین ٹکٹ پربھی ملکہ کی اجازت سے شاہی جوڑے کی یادگار تصویریں چھاپی گئیں۔اس کے علاوہ ساڑھے7 لاکھ"Oyster" کارڈزبھی جاری کیے گئے۔ کیٹ میڈلٹن کی منگنی کی انگوٹھی ، کپ ، پلیٹیں ، کیک، بسکٹ ، ڈریسزاور پرنسز کیتھرین ڈول نے بھی خوب شہرت حاصل کیے۔ شاہی جوڑے کی محبت کوبھی ناول کی صورت میں پیش کیاگیا۔برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی ابھی شادی ہوئی بھی نہیں اور لوگ ان کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہو گئے ہیں۔ بولیویا میں مستقبل شناسوں کے مطابق ولیم اور کیٹ کی شادی خوب نبھے گی اور2بچے بھی ہوں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.