تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ذوالفقار بھٹو کے اثاثوں سے متعلق غنویٰ بھٹو کی درخواست پرنوٹس جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خاندانی اثاثوں سے متعلق غنوی بھٹو اور ان کے بچوں کو بھی حقدار بنانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔پیپلز فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو سابق ضیاء الحق دور حکومت میں شیخ سلطان فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا گیا تھا ، اسے سپریم کورٹ نے تقریبا ایک برس قبل پرانی حیثیت میں بحال کرنے کا حکم دیا ، اس ٹرسٹ کی ملکیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی شریعت اپیلٹ بنچ میں مقدمہ زیر سماعت ہے ،اس ٹرسٹ میں غنوی بھٹو ، ان کے بیٹے ذوالفقار جونیئر اور صاحبزادی فاطمہ کو بھی حصہ دار بنانے کیلئے مظہرعالم کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ۔ اس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ پیپلز ٹرسٹ میں انہیں بھی آصف زرداری اور ان کے بچوں کی طرح ، ٹرسٹی بنایا جائے ، اس پر عدالت نے متعلقہ فریقین کو چار مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.