29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: بحریہ کی بسوں پر بم حملے ، الطاف حسین کا اظہار مذمت
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو اوربلدیہ ٹاؤن میں پاک بحریہ کی بسوں میں بم دھماکے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں میں ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔لندن سے جاری ایک اعلامیہ میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں نیوی کی بسوں میں بم دھماکے دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور جو عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ پاکستان کی سلامتی اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔