تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہورہائیکورٹ نے سفارتکاروں کے استثناکیخلاف درخواست نمٹا دی

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے سفارت کاروں کو حاصل استثنا کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سفارت کاروں کو حاصل استثنا کے قانون کسی کو قتل کرنے کا لائسنس نہیں دیتے۔ یہ قوانین بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سفارت کاروں کو استثنا سے متعلق قانون کو بنیادی حقوق کے منافی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ ختم ہوچکا ہے اس لئے یہ درخواست بھی غیر موثر ہوچکی ہے۔ جس پر درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.