29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملتان : بجلی ، گیس اور سی این جی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
ملتان...ملتان میں بجلی ، گیس اور سی این جی کی دو روزہ بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔یہ احتجاجی مظاہرہ ملتان میں چونگی نمبر9 پر متحدہ شہری محاذ کی جانب سے کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن عوام کو نہ تو بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی گیس وقت بے وقت کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آ چکی ہے اور ان کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ہفتے میں دو روز تک سی این جی کی بندش سے بھی انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔