29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی، ایک مزدور ہلاک،2زخمی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نمکو بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔یوسف پارک شاہدرہ کی فیکٹری میں آج صبح شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے سترہ سالہ مزدور راشد ہلاک جبکہ دو مزدور ادریس اور عارف زخمی ہو گئے جنہیں طبی ام۔داد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ہلاک ہونے و الا راشد ملتان کا رہایشی تھا جس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔