تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بجلی اور تیل برآمد کرنے کی بھارتی پیشکش پر بات ہوگی، امین فہیم

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا ایجنڈا اوپن ہو گا، جس میں بھارت کی طرف سے بجلی اور تیل کی برآمد کی پیش کش سمیت تجارت کے تمام معاملات پر بات کی جا سکتی ہے۔اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر ہونے والے تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کی کوششیں ہو نگی کہ تمام تجارتی ایشوز پر بات چیت کی جائے اوراوپن ایجنڈا سے ہی مذکرات میں پیش رفت ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عوام کی بہتری اور امن و امان کے لیے کام کرنا چاہیے، بھارت چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بڑھایا جائے اور پاکستان بھی مذاکرات میں اس پر غور کر سکتا ہے، تاہم اب یہ مذاکرات کے نتائج پر منحصر ہے کہ بات چیت کس حد تک آگے بڑھتی ہے۔ بھارتی وفد براستہ واہگہ پاکستان پہنچ چکا ہے، اور کل سے اسلام آباد میں مذاکرات دور شروع ہوجائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.